
گجرات پولیس تھانہ اے ڈویژن کی بڑی کاروائی ۔
اپنے دو بچوں کا گلہ دبا کر قتل کرنی والی درندہ صفت ماں گرفتار ۔ تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ محلہ رنگپورہ میں مسمی عثمان علی کے دو کم سن بچوں کی گھر کے اندر پراسرار طور پر موت کا واقعہ پیش آیا ۔ جس میں عثمان علی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا پانچ سالہ بیٹا شافع اور تین سالہ بیٹی نعمت عثمان گھر میں بے حسی و حرکت پڑے ہوئے تھے جنہیں جگانے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کوئی حرکت نہ کی ۔قتل کے اصل محرکات کو سامنے لایا جائے ۔جس پر پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید سائنسی طریقہ سے تفتیش کرتے ہوئے بچوں کی ماں کو شامل تفتیش کیا جس نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس کے ثمر عباس ولد بشیر سکنہ موہلہ کلاں کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس نے کہا کہ اپنے بچوں کو راستے سے ہٹاو پھر دونوں شادی کرلیں گے ۔ گرفتار ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔